
شہباز گل نے کہا ہے کہ ہر موقع پرعمران خان کی حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش ہوئی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ڈی سی آفس کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کی گئی، مخالف طاقتوں نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا، ہر موقع پرعمران خان کی حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بکھری ہوئی معیشت کو جوڑنے کی کوشش کرتے رہے، ہمارے جعلی پلاسٹک کے بنے ہوئے لیڈران ہیں، انہیں یورپی یونین کے بارے میں کوئی قانونی بیان بھی دیدیا جائے تو برا لگتا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے ہو رہے تھے، 80 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے، ہماری بہادر افواج نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا، اس ملک کی بہادر ماؤں کے علاوہ کسی نے ہماری مدد نہیں کی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان غریبوں کیلئے کام کر رہے تھے، ملکی ترقی کیلئے نئی صنعتیں لگا رہے تھے، مراد سعید 43 کروڑ روپے میں بننے والی سڑک 17 کروڑ میں بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو آگے لے کر گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News