Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کے خاتمے میں ہمیشہ  فوج نے قابل فخر کردار ادا کیا، صدر مملکت

Now Reading:

دہشتگردی کے خاتمے میں ہمیشہ  فوج نے قابل فخر کردار ادا کیا، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے میں ہمیشہ  فوج نے قابل فخر کردار ادا کیا قوم نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سبی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے حوالے سے بات کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ہم لائیو اسٹاک میں کافی بہتر ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے اور ہماری ترقی دنیا کو کھٹکتی ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا تعلیم کا حصول نوجوان نسل کے لئےانتہائی ضروری ہے جس کے لئے ڈیجیٹل اسکلز سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے دنیا کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے بھی کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین کا مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو اور یہ خواہش ہم کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے چاکر اعظم اسٹیڈیم  سبی میں منعقدہ سالانہ تاریخی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی میلہ ثقافت اور تہذیب کی آبیاری میں صدیوں پرانی روایات کا حامل ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر