
بھارت کی مشہور اداکارہ دیپیکا اور سب کے دلوں پر راج کرنے والے مشہور اداکار ہریتھک روشن کی نئی فلم فائٹر 28 ستمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون اور معروف اداکار ہریتھک روشن پہلی بار ایک ساتھ فلم فائٹر میں کام کرنے جارہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔
اس فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے کہ فلم فائٹر28 ستمبر 2023 پڑے پردے پر ریلیز کر دی جائے گی۔
فائٹر میں دیپیکا اور ہریتھک کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکار انیل کپور بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس حوالے سے دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ ہریتھک روشن کے ساتھ یہ میری پہلی فلم ہوگی اور ہمیشہ سے خواہش تھی کہ مذکورہ اداکار کے ساتھ کام کروں، فائٹر کی کہانی شاندار ہے اور بہترین ہدایت کی زیر نگرانی تیار ہوگی۔
یاد رہے کہ فلم سازوں نے اس فلم کے لیے 250 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے، اس فلم کا اعلان تقریباً ایک سال قبل ہوا تھا یہ فلم فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News