بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ باکس آفس پر دھوم مچانے والی نئی فلم آر آر آر میں ایک اہم رول ادا کرنے کے لئے کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو کاسٹ کی آفر کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ازابیل نے بھی کچھ بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے جبکہ انہوں نے بالی وُڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ریڈو ٹو میں ڈانس کے زریعے کیا تھا، تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ازابیل کو باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم آر آر آر میں بھی ایک اہم رول آفر کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں اولیویا مورس کے کردار کے لیے میکرز نے سب سے پہلے کترینہ کیف کی بہن سے رابطہ کیا تھا، میکرز نے ازابیل کیف کو آر آر آر کے لیے آفر کیا تھا لیکن بعد میں وہ اس فلم کا حصہ نہیں بن سکیں۔

رپورٹس کے مطابق، پہلے ازابیل کیف کو فلم میکرز کی جانب سے جونیئر این ٹی آر کی آر آر آر میں لو انٹرسٹ کے طور پر کاسٹ کرنے کا سوچا گیا تھا اس کے لیے ازابیل کیف سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن اداکارہ نے اس کردار کے لیے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ازابیل کیف سے میکرز نے رابطہ کیا تو انہوں نے ان کے کردار کی تفصیلات اور فلم کا اسکرپٹ مانگا تھا لیکن بعد میں انہوں نے خود ہی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے جبکہ اس فلم نے پہلے ہی ویک اینڈ پر دنیا بھر میں تقریباً 450 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
#RRR is setting new BENCHMARKS… ₹ 500 cr [and counting]… WORLDWIDE GBOC *opening weekend* biz… EXTRAORDINARY Monday on the cards… #SSRajamouli brings back glory of INDIAN CINEMA. Note: Non-holiday release. Pandemic era. pic.twitter.com/ztuu4r9eam
— taran adarsh (@taran_adarsh) March 28, 2022
واضح رہے کہ فلم آر آر آر میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی اداکاری کی کافی تعریف ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ہی فلم میں عالیہ بھٹ، اولیویا مورس اور اجے دیوگن کے کرداروں کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
