Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا، یاسمین راشد

Now Reading:

صوبے میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی ادارہ صحت سے 4نئی کولڈچین گاڑیاں وصول کرلیں، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے 4کولڈچین گاڑیاں وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کے حوالے کیں۔

ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے پنجاب میں ویکسینیشن کی کامیاب مہم چلانے پر وزیر صحت کومبارکباد دی جبکہ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے میں عالمی ادارہ صحت نے ہمیشہ مدد کی ہے، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ویکسین کی ترسیل کیلئے 4کولڈچین گاڑیوں کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادار صحت کی جانب سے کورونا کے آغازمیں پی سی آرمشینوں نے بہت مدد کی جبکہ عالمی ادارہ صحت نے4 نئی کولڈچین گاڑیوں کے علاوہ موجودہ 9کولڈ چین گاڑیوں کو بھی جدید آلات کے ساتھ اپ گریڈ کیا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے تمام اضلاع میں عوام کو پرائمری سطح کی صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، صوبے میں پنجاب ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ بیماری بارے صحیح اعدادوشمار کے سائنسی تجزیہ کے ذریعے ہی بیماری پر قابو پانے کی بہترمنصوبہ بندی ممکن ہے۔

اس موقع پرعالمی ادارہ صحت کے نمائندہ پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے خلاف مربوط حکمت عملی پر پاکستان کی کاوشوں کوہمیشہ سراہا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بڑی کامیابی سے کورونا وباء پرقابوپایا ہے، پنجاب میں تھیلیسیمیاء پروگرام کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں تیکنیکی تربیت اور کپیسٹی بلڈنگ پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، سی ڈی سی ایٹلانٹا کی طرزپر پنجاب میں الگ ادارہ قائم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں 10کروڑسے زائد آبادی کو کورونا کے خلاف مکمل ویکسی نیٹ کرنا حکومت کی کامیابی ہے، پنجاب میں خسرہ کے تشخیصی ٹیسٹ کیلئے عالمی ادارہ صحت مقامی سطح پر تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کوروناکی وباء کے دوران بہترین فرائض سرانجام دینے والے طبی عملہ کو اعزازی ایوارڈزدے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،ڈاکٹرمختاراعوان،عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹرجمشیداور مریم یونس، ڈاکٹرعابدی، ڈاکٹرعمران قریشی، پروفیسر جاوید چوہدری اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر