Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرین جنگ کی وجہ سے غیر اخلاقی مواد بنانے والوں کو بڑا جھٹکا

Now Reading:

روس یوکرین جنگ کی وجہ سے غیر اخلاقی مواد بنانے والوں کو بڑا جھٹکا

جب سے روس نے یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑی ہے، دنیا بھر سے اس پر ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ لیکن کون جانتا تھا کہ اس جنگ کا اثر فحش مواد والی ویب سائٹس پر بھی پڑے گا۔

حال ہی میں روس کی ایڈلٹ کنٹینٹ بنانے والی ماڈلز کے ساتھ ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، فحش مواد کی ویب سائٹ  Onlyfans نے روسی ایڈلٹ ماڈل زپر بھی مبینہ طور پر پابندی لگا دی۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق اونلی فینس کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد روسی ماڈلز نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ انہیں ایڈلٹ سبسکرپشن بیسڈ ویب سائٹ Onlyfans نے بلاک کر دیا ہے۔

نہ تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر ایڈلٹ کنٹینٹ ڈال پا رہی ہیں اور نہ ہی ویب سائٹ کے اکاونٹ میں موجود رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر پا رہی ہیں۔

ماڈلز کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ان کے اکاؤنٹس فریز کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement

روس میں بہت سے ایڈلٹ کنٹینٹ بنانے والوں نے اس معاملے پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ایڈلٹ اسٹارز نے یوکرین کے لوگوں سے محبت کا اظہار کیا ہے پھر بھی ان کے ساتھ ایسا کیا گیا۔

ایڈلٹ پرفارمرز آرٹسٹ گلڈ کی صدر ایلینا ایونز نے کہا کہ انہیں روس سے کئی ایڈلٹ پرفارمرز نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

رولنگ اسٹون ویب سائٹ کے سینئر رائٹر نے اس بارے میں ایک خبر بنائی اور اسے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماڈلز کو یہ پیغامات مل رہے ہیں کہ ان کے ملک میں ابھی بے آؤٹ کی سروس نہیں چل رہی ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق آج اونلی فینز کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے کہ تخلیق کاروں کے اکاؤنٹ سے متعلق کئی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں جو کسی وجہ سے بند کر دی گئی تھیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اب اکاؤنٹ ٹھیک سے چلے گا۔ لیکن اس کے باوجود، بہت سے کریئیٹرز کا دعویٰ ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں ابھی تک سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

ایک نے بتایا کہ اسے Onlyfans سے چند دنوں میں 6 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ ایک روسی کنٹینٹ کریئیٹر کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی حکومت کے اس اقدام سے ناراض ہیں اور اس پر تنقید کر رہی ہیں، لیکن اب جب ان کے ساتھ اونلی فینز نے ایسا کیا ہے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر