 
                                                                              پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بے صبری سے آسٹریلیا سے مقابلے کا انتظار ہے۔
پاکستان ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
Back to national duty 🇵🇰❤️
Can't wait for the historical test to begin! #AUSvsPAK pic.twitter.com/KzVp74cFgn— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) March 2, 2022
شاہین شاہ آفریدی کا اپنی تصایر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ قومی ذمہ داری پر واپس لوٹ آئیں ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ایک لاجواب کپتان ہیں،ڈیوڈ ویزے
انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں بے صبری سے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا انتظار ہے، وہ تاریخی ٹیسٹ کے آغاز کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 برس بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر موجود ہے، جہاں وہ 3 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 