Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے باوجود ہماری معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بچ گئی، ارباب غلام رحیم

Now Reading:

کورونا کے باوجود ہماری معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بچ گئی، ارباب غلام رحیم
ارباب غلام رحیم

ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بچ گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کو عمران خان نے اچھا مینج کیا تھا اور ہر اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے، ان کی طرح تصویروں کے لئے اپنوں کو سامان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بچ گئی، مزدور سخت جان ہیں، ان کو کورونا نہیں لگتا تم فارمی مرغوں کو لگتا ہے۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سردار شاہ ہمارے توتلے بھتیجے کو چلنے ہی نہیں دیتا وہ عمرکوٹ سے الیکشن لڑ کر غائب ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عمرکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے لوگ پیار کرنے والے ہیں، کنری میں جھوٹے کیسسز کیے اور اب وفاداریاں تبدیل کروائی جارہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کرپٹ چور تیمور تالپور ظالم ایم پی اے کو آئندہ انتخاب میں فارغ کردیں گے، پیغام دیا جاتا ہے پیپلزپارٹی کو کچھ ہوا تو سندھ غلط ہاتھ میں چلا جائے گا، ایسے غلط پیغام پر کہتا ہوں سندھی اب سوچ رہے ہیں اور فیصلہ کرلیا ہے کہ زرداری مافیا سے چھوٹکارہ حاصل کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں، 14 برس میں ہزاروں ارب کا بجٹ ملنے پر بھی سب کچھ تباہ حال ہے، ان کے وزیر ممبران اسمبلی سندھ کے عوام کا سارا بجٹ کھا گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول صاحب پنجاب گئے ہو تو وہاں کے راستوں کا جائزہ لے لو پھر وہاں سے سیکھ کر یہاں عوام کے لئے کچھ کام کرلو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر