
ترین گروپ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف اور جہانگیر خان ترین گروپ کے ارکان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگیا۔
حمزہ شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ترین گروپ کی جانب سے حمزہ شہباز اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں سردار اویس لغاری، عطاءاللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور ذیشان رفیق شامل تھے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے جہانگیر ترین کی صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جب کہ ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔ سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعلی کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر روڈ میپ طے پا گیا
ترین گروپ کے اراکین نے صوبے کے معاملات پر مایوسی کا اظہار کیا اور عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی طور پر حکومت سے علیحدگی کے لیے تیار ہیں، ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے۔
اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کے جذبات قیادت کے سامنے رکھیں گے، پنجاب سے متعلق سب سے مل کر اور بہتر فیصلے کریں گے، دعا ہے کہ ملک کے لیے اچھا قدم ہو۔
ملاقات کے دوران حمزہ شہباز اور جہانگیرترین میں ٹیلی فونک رابطہ بھی کرایا گیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مائنس بُزدار فارمولے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل جہانگیر ترین کی گروپ اراکین سے ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی۔ حمزہ شہباز کی آمد سے قبل گروپ کو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News