
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کو لنک عدالت میں پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت نے آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس میں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
ریفرنس کی آئندہ سماعت 19 مارچ تک کے لیے ملتوی کی گئی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کا جو فیصلہ ہے اس کی سربراہی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ لانگ مارچ میں عوام بہت بڑی تعداد میں موجود ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کا سرچشمہ ہی عوام ہے۔
ایک صحافی نے سوالے کیا کہ لانگ مارچ سے کتنی کامیابی ملی اور حکومت پر کتنا پریشر ہے؟ جس پر انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ لوگ جانتے ہیں حکومت انڈر پریشر ہوگئی ہے۔ لانگ مارچ سے کامیابی نظر آرہی ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے صحافی نے یہ بھی سوال کیا کہ لانگ مارچ پہنچنے سے حکومت چلی جائیگی؟
انھوں نے جواب دیا کہ یہ تو نجومی ہی بتا سکتا ہے، ہمارا خیال ہے جمہوری طریقے سے حکومت چلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News