
شہتوت اپنی منفرد شکل اور ذائقہ کی بناپر دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اس کا ذائقہ کسی قدر انگور سے جبکہ شکل بلیک بیری سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ بازاروں میں عام دستیاب ہوتا ہے، شہتوت سفید، سبز اور گہرے کاسنی رنگ میں پیدا ہوتا ہے۔
تازہ شہتوت کے ایک کپ سے88 فیصد پانی، 60 فیصد کیلوریز،1.4 فیصد پروٹین، 9.8 گرام کاربوہائیڈریٹ، 8.1 گرام چینی، 1.7 گرام فائبر، 0.4 گرام حاصل ہوتا ہے۔
جبکہ اس رسیلے پھل میں وٹامن سی، وٹامن کے ون، وٹامن ای، آئرن اور پوٹاشیم کے ساتھ کئی اہم اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گہرے کاسنی یا سیاہ رنگ کے شہتوت میں اینٹی آکسیڈینٹ کے کثیرمقدار پائی جاتی ہیں جو کئی امراض سے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں۔
شہتوت اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت مجموعی صحت کو برقرار رکھنےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ چینی کو گلوکوز میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس طرح خلیات کی توانائی کا باعث بنتا ہے۔ ساتھ ہی یہ درج ذیل امراض کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں۔
بہتر نظام ہاضمہ
شہتوت میں زود ہضم فائبر پایا جاتا ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض جیسی شکایات کا ازالہ کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق شہتوت وزن کم کرنے کی بھرپوصلاحیت رکھتا اسے روز غذا میں شامل رکھنا بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے جووزن بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔
بلڈ شوگر کے توازن میں رکھے
سفید شہتوت میں موجود چند اہم اجزاء ٹائپ ٹو ذیابیطس میں خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھتے ہیں۔
سرطان سے بچائے
اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور دوسرے اہم اجزاء جسم کو فری ریڈیکل سے تحفظ دیتے ہیں جو سرطان اور دوسرے موذی امراض کا سبب بنتے ہیں۔
خون کی روانی بہتر بنائے
شہتوت اپنی صحت بخش خواص کی بدولت جسم میں خون کی روانی کو منظم کرتا ہے اور شریانوں کو صحت مند رکھتا اس طرح دل کے افعال بہتر انداز میں کام کرتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر بھی توازن میں رہتا ہے۔ شہتوت میں آئرن کی کثیر مقدار پائی جاتی جو خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں مدد فراہم کرتی ہے۔
قوت مدافعت بڑھائے
شہتوت میں موجود وٹامن سی کے ساتھ دیگر اجزاء مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں اس طرح جسم کئی امراض سے بہتر انداز میں دفاع کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے اسے فلو اور بخار کی صورت میں بے حد مفید ٹسور کیا جاتا ہے۔
ذہنی صحت کے لئے مفید
اگر آپ ذہنی امراض سے بچنے اور صحت میں اضافہ کے لئے فکر مند ہیں تو شہتوت سے بہترکوئی اور انتخاب نہیں ہوسکتا اس میں موجود اجزاء دماغ کو صحت مند رکھتے ہیں اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
بینائی بہتر بنائے
ایک گلاس شہتوت کا رس غذا میں شامل رکھنا بینائی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اس میں موجود وٹامن اے بینائی دوست وٹامن کہلاتا ہے جو نظر کی کمزوری کو دور کر کے اسے ریورس کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ جلد اور بالوں کے لئے بھی بے افادیت رکھتا ہے اور انہیں صحت مند رکھ ان کی چمک کو بحال کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News