Advertisement
Advertisement
Advertisement

کویت نے اسرائیل کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

کویت نے اسرائیل کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغنیم نے اسرائیل کو انٹرنیشنل پارلیمنٹ یونین سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

کویتی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغنیم نے عالمی برادری کی جانب سے دنیا میں جاری تنازعات کے حوالے سے دوہرا معیار اپنانے کی مذمت کرتے ہوئے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) سے اسرائیلی وفد کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتے کے روز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آئی پی یو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزوق الغنیم کا کہنا تھا کہ کویت کسی بھی قسم کے قبضے کا مخالف ہے انہوں نے تیس سال قبل عراقی فوج کے خلیج فارس پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔

الغنیم کا سوال تھا کہ ’روسی وفد کو آئی پی یو سے نکالنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے جو چند دن یا ہفتے پہلے شروع ہوئی تھی، اور اسرائیلی مندوبین کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا جن کی حکومت 60 سال سے زیادہ عرصے سے فلسطین پر قابض ہے؟۔

اسپیکر نے کہا کہ یہ ایک دوہرا معیار ہے جسے میں نہیں سمجھتا کہ آیی پی یو کے صدر قبول کریں گے۔

Advertisement

کویت خطے کے بعض عرب ممالک کے برعکس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت مخالف ہے، جنہوں نے حالیہ برسوں میں قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کیے ہیں۔

گزشتہ سال مئی میں، کویت کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایسے بلوں کی منظوری دی تھی جو تل ابیب حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے یا تعلقات کو معمول پر لانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔

کویت کے 37 قانون سازوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معمول کے معاہدے کو مسترد کر دے۔اسرائیل مخالف جذبات کویت میں ان دنوں عروج پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر