
شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لیے بھاگنے کے راستے بند ہوچکے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پارٹی نے طے کیا کہ ایسی حکمت عملی بنائی جائے کہ اپوزیشن واپس نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ قوم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنےوالوں کیخلاف بھی نیوٹرل ہوگئی، تجزیے کروائے جاتے ہیں کہ ڈیل ہوگئی، حکومت گرجائے گی۔
شہباز گل نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو آپ کا کیا ہوا بھی نظرآرہا ہے، اپوزیشن چند دنوں میں پتلی گلی سے بھاگے گی، اپوزیشن نئی ٹرم لائی کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت بنا رہی ہے نہ گرارہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ حکام نیوٹرل ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میلسی میں تاریخی جلسہ کیا، اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نمبرزپورے ہیں، عدم اعتماد اپوزیشن کے گلے کا پھندا بن گیا ہے، اپوزیشن کے پاس بھاگنے کے راستے بند ہوچکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News