
پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی مشہور اداکارہ سارہ لورین نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ میزبان نے سوال کیا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد شوبز شخصیات خود کو انڈسٹری میں بہت بڑا اداکار سمجھنے لگتے ہیں آپ کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر انہوں نے فہد مصطفیٰ سے بدتمیزی کی تھی۔
سارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں کام کرنے سے قبل بھی ان کا مزاج خاصا تیز تھا کیوں کہ وہ بچوں کی طرح کام کرتی تھیں، نہیں جانتی تھیں کہ لوگ انہیں ان کے مزاج سے جانچیں گے تاہم اب ان میں تبدیلی آگئی ہے۔
سارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل صندل کے سیٹ پر فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کا سین شوٹ ہونا تھا اور اس دن ان کا موڈ خراب تھا لیکن فہد انہیں بار بار سیدھے کھڑے ہونے کا کہہ رہے تھے جس پر انہوں نے کچھ دیر برداشت کیا اور بعد میں کرسی پھینک دی اور شوٹ بند کرنے کا کہہ کر چلی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News