 
                                                      عفان وحید نے ہالی ووڈ سے موصول ہونیوالی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
پاکستان کے ٹاپ ہیروز میں سے ایک اداکار عفان وحید نے بالآخر اپنی شادی سے متعلق تفصیلات بتاہی دی۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عفان وحید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ یقیناً شادی کرنے کا ارادہ ہے چاہے جلدی ہو یا دیر سے۔
اداکارہ رمشا خان کے ساتھ شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ان افواہوں کو سچ مان لیا ہے۔

اس حوالے سی عفان وحید نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہاکہ ان کی شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے نتیجے میں ان کے پڑوس سے ایک خاتون ان کے گھر آگئی اور ان کی والدہ کو 5000 روپے سلامی بھی دے دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی ذہنی طور پر کسی سے محبت کرنے کے لیے تیار نہیں، ویسے محبت تقدیر کا کھیل ہے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں کے بارے میں کبھی بھی پورے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عفان وحید نے کہاکہ وہ اداکاری میں کچھ نیا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ مثبت اور ہیرو والے کردار ادا کرنے سے وہ بیراز ہوچکے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اور بھی بہت کچھ کرسکتا ہوں اور آج کل میں ایک اچھی اور الگ اسکرپٹ کے انتظار میں ہوں۔ کام کرتے رہنا اور اس کا توازن بنائے رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کی کمائی کا بھی ذریعہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی پہلی جھلک ریلیز کر دی
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کو فلموں میں کام کیوں نہیں مل رہا؟ اداکارہ نےسچ بتا دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 