Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپاس کے آئی پی ایم مینول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیر زراعت پنجاب

Now Reading:

کپاس کے آئی پی ایم مینول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیر زراعت پنجاب

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ کپاس کے آئی پی ایم مینول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کاٹن کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کپاس کی بوائی کے ہدف کے حصول کو سو فیصد یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ کپاس کے غیرمعیاری بیج کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی آئندہ فصل کی پیداوار میں اضافےکیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر محمد اختر، ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد اسلم  نے  شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر کاٹن ملتان ڈاکٹر صغیر ،ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ عبدالقیوم اور ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلی افسران نے  شرکت کی جبکہ سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی اور سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بھی  اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر