Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ ٹاور کیس میں 11 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق

Now Reading:

نسلہ ٹاور کیس میں 11 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق
نسلہ ٹاور

نسلہ ٹاورکیس میں بلڈرز اور سرکاری افسران کی قبل از گرفتاری کے معاملے پر مقامی عدالت نےتمام 11 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ 

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں مقدمے میں نامزد بلڈرز اور سرکاری افسران کی قبل از گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

 ملزمان کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی عبوری  ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت نے ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ تحقیقات مکمل کرکے متعلقہ عدالت میں چالان پیش کرے۔

عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ پولیس تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام رہی۔ متعدد بار حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا گیا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس پرعدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کردی۔

Advertisement

ضمانت حاصل کرنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزائن ایس بی سی اے فرحان قیصر اور ڈی ڈی او ماسٹر پلان بشیر احمد خان کے علاوہ دیگر ملزمان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی جی او ولایت خان اور شوکت علی میمن بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 11 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق ہوئی جبکہ نسلہ ٹاور کے بلڈر عبدالقادر گذشتہ دنوں انتقال کرچکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر