جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی میں خواتین کی ورک فورس نہایت کم ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی میں خواتین کی ورک فورس بیس فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں ورک فورس نہایت کم ہے، پاکستان کی پچاس فیصد آبادی کام کرہی نہیں رہی، پچھلی سات دہائیوں میں ریاست کے کرنے والے کام نہیں کیے گئے۔
جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو چودہ سو سال پہلے ان کے حقوق دے دیے تھے، ویمن ایکٹ 2019 نہایت اہم ایکٹ ہے جس پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ ویمن ہراسمنٹ ایکٹ میں ترمیم کررہے ہیں، آن لائن ڈیجیٹل میڈیا پیکا ایکٹ میں جو ترمیم لائیں گے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ بچیوں کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آسان قرضوں، کامیاب جوان اور دیگر پروگرامز میں پچاس فیصد جوان بچیوں کا کوٹہ رکھا گیا ہے، کام کرنے والی خواتین کے لیے ڈے کئیر سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا، سو سے زائد ڈے کئیر سینٹر مکمل ہوچکے جبکہ دو سو سے زائد پر کام جاری ہے۔
جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بچیوں کے ہاسٹلز کے قیام کے حوالے سے بھی قانون سازی کا کام جاری ہے، محنت کرنا ہوگی اور مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کرنا ہوگی، جوان بچے بچیوں کی یونیورسٹیز میں تربیت کرنا ہوگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل حاصل کرنے والی بچیاں گھر بیٹھنے کے بجائے سروسز میں آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
