Advertisement
Advertisement
Advertisement

25 سال کا انتظار ختم، بنگلہ دیش ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب

Now Reading:

25 سال کا انتظار ختم، بنگلہ دیش ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب

بنگلہ دیش نے میزبان ملک جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

عالمی کرکٹ کے اُفق پر 1997 میں نظر آنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بالآخر اپنے ملک سے باہر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کے سپر اسپورٹس پارک سنچورین کے ڈے نائٹ تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کی۔

پروٹیز کی ٹیم تسکین احمد کی شاندار بالنگ کے باعث 37 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پروٹیز کی جانب سے کوئی بیٹر بھی نصف سنچری اسکور نہ کر سکا ، میلان 39 ، ڈیوائن پریٹورئیس 20 اور کیشو مہاراج 28 رنز بنا سکے۔

Advertisement

تسکین احمد نے 9 اوورز میں 35 رنز دے کر 5 پروٹیز کا شکار کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے اوپنرز کپتان تمیم اقبال اور لٹن داس کے مابین 127 رنز کی شراکت داری نے میچ کے نتیجے کا پہلے ہی اعلان کر دیا۔

تمیم اقبال نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جبکہ لٹن داس 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت کر تاریخ رقم کر دی اور پہلی بار ملک سے باہر جنوبی افریقہ کی سرزمین پر جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر