
کامیڈی فلموں کے شوقین افراد کا انتظار ختم، طویل انتظار کے بعد اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ ریلیز کر دی گئی۔
’رپورٹ کے مطابق عشرت: میڈ ان چائنا‘ محب مرزا کے 2006 کے مقبول کامیڈی ڈرامے ’عشرت باجی‘ کا تسلسل ہے اور مذکورہ فلم میں جہاں وہ اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں وہ انہوں نے اس کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔
فلم میں ’عشرت‘ کا مرکزی کردار محب مرزا نے ادا کیا ہے جب کہ صنم سعید نے ان کی محبت ’اختر‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
’عشرت: میڈ ان چائنا‘ میں چائنا کا نام ضرور استعمال ہوا ہے تاہم اس فلم کی شوٹنگ چین کے بجائے تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔
کورونا کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہونے والی یہ کامیڈی و رومانوی فلم اب پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور لوگ اس فلم کو بھرپور انجوائے کر رہے ہیں۔
فلم کا پریمیئر 3 مارچ کو کراچی میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں متعدد شوبز شخصیات سمیت میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی تھی۔
یہ فلم احسن رضا فردوسی نے لکھی ہے کہ جبکہ فلم کے ہدایتکار محب مرزا نے ہیں، عشرت: میڈ ان چائنا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اس میں منفی کردار ادا کیا ہے اور ان کے اس کردار کو مداحوں کی جانب سےبہت سراہا جا رہا ہے۔
فلم میں نہ صرف ایکشن اور رومانس کو دکھایا گیا ہے بلکہ اس میں کامیڈی کا بھرپور تڑکا بھی شامل ہے جو لوگوں کے لئے ایک منفرد تفریح پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں صنم سعید، سارہ لورین، شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیر اعجاز، امام سید اور مصطفیٰ چوہدری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News