Advertisement
Advertisement
Advertisement

’شب برات میں بول‘ بڑی رات کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن

Now Reading:

’شب برات میں بول‘ بڑی رات کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن
شب برات

شب برات

پاکستان کا سب سے مقبول چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ شب برات کی بابرکت رات میں اپنے ناظرین کے لیے خصوصی ٹرانسمیشن کا انعقاد کررہا ہے جس میں ملک کے نامور نعت خواں شرکت کریں گے۔

ملک بھر میں شب برأت عقیدت واحترام سے منائی جاتی ہے ، رحمتوں اور برکتوں والی اس رات میں مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

شب برات کی مناسبت سے پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ پر بھی خصوصی ٹرانسمیشن منعقد کی جاتی ہے اور اس بار ’’شب برات میں بول‘‘ کی اسپیشل ٹرانسمیشن کی میزبانی فیصل قریشی کررہے ہیں۔

اس بابرکت رات میں بول انٹرٹینمنٹ سے نشر ہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن میں محفل نعت کی تقریب بھی سجائی جائے گی جس میں ملک کے نامور نعت خواں شرکت کرکے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اور محفل کو چار چاند لگادیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شوال 5 مارچ کو ہو گی

اس حوالے سے بول نیٹ ورک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک پرومو بھی جاری کیا گیا جس میں میزبان فیصل قریشی کہتے ہیں ’’شب برات کو پانا قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے‘‘، اعمال کی کتاب میں نیکیاں لکھنے والے رات ، طلب گاروں کی فریاد قبول ہوگی اور توبہ قبول ہوگی، بس سجدوں میں دل سے پکارو، کیوں کہ یہ سماعت کی رات ہے۔

واضح رہے کہ شب برات اسلام کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں۔  مسلمان اس رات میں نوافل ادا کرکے رب کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں اور اپنی مغفرت کی دعا مانگتیں ہیں۔  اس رات کو مغفرت کی رات اوررحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر