Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

Now Reading:

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی منظوری سے شیڈول جاری کیا گیا، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور وارڈ کی سطح پر عہدیداروں اور کارکنان کو باضابطہ ہدایات جاری کی گئیں۔

 24 مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا، حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروان رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔

  25 مارچ کو کاروان گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا، رات جہلم میں قیام کرے گا، 26 مارچ کی صبح کاروان جہلم سے روانہ ہوگا ، رات راولپنڈی میں قیام کرے گا۔

27 مارچ کی صبح حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروان اسلام آباد روانہ ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے کاروان کا دو یا اس سے زیادہ دن تک اسلام آباد میں قیام کرنے کا امکان ہے۔

Advertisement

 ڈویژنل صدر، جنرل سیکریٹریز 20 مارچ کو ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں، صوبائی حلقوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز 21 مارچ تک صوبے اور یونین کونسلز کی تنظیموں کے ساتھ مارچ کی تیاریوں کے اجلاس کریں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری کے دستخطوں سے جاری شدہ سرکلر میں کاروان میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیں، سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن 26 مارچ کو راولپنڈی میں قائدین کے کاروان میں شامل ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر