Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبّی کے مضافات میں سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

سبّی کے مضافات میں سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگاؤ پہاڑوں کے مضافاتی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرودں کی موجودگی کی طلاع پر گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان نیشنل آرمی (بی این اے) سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد بشمول نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی مارے گئے۔

مذکوری  دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی، لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔

Advertisement

دورانِ آپریشن دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو علاقے میں امن و سلامتی کو خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

آپریشن کے دوران، قوم کے ایک بہادر فرزند، سپاہی نثار نے شہادت کو گلے لگایا جبکہ دیگر دو سپاہی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر