وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس پوری قوم کیلئے فخر اور اعزاز ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کا اجلاس ہے اور تمام مہمان آ رہے ہیں۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ کے اجلاس اور پریڈ میں سب مہمان شریک ہوں گے، حزب اختلاف کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے مارچ کو 24 مارچ تک ملتوی کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست پر 24 مارچ کے بعد بات ہو گی فی الحال او آئی سی کا اجلاس اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی سازش تھی کہ او آئی سی اجلاس پاکستان میں نہ ہو جسے مسلم ممالک نے ناکام بنادیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
