
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں دو سر اور تین ہاتھوں والے ایک عجیب الخلقت بچےکی پیدائش نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
بچے کو پیدائش کے فوراً بعد اندور کے ایم وائی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں یہاں سینئر ڈاکٹرز اس کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔
بچے کو انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں نگرانی کے لیے رکھا گیا ہے، جبکہ بچے کی والدہ رتلام ضلع اسپتال میں ہی موجود ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچہ کی پیدائش کو میڈیکل سائنس میں کرشمہ کہا جاسکتا ہے، کیونکہ ایسا کیس کروڑوں میں ایک ہوتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس کو سائنس کی زبان میں پولی سیفلی کنڈیشن کہا جاتا ہے۔
بچہ کے والد کا نام سہیل خان اور ماں کا نام شاہین ہے۔ سہیل جاورا کے نیم چوک میں رکشہ چلاتے ہیں۔ دونوں کی شادی تقریبا ڈھائی سال پہلے ہوئی تھی۔ یہ انوکھا بچہ ان کی پہلی اولاد ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہین کی زچگی اتوار کی رات ہوئی۔
سہیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جب سونوگرافی کی تھی تو کہا تھا کہ جڑواں بچے ہیں، لیکن یہ بالکل نہیں سوچا تھا کہ بچہ اس طرح کا ہوگا۔
جب والدین کو بچہ دکھایا گیا تو انہوں نے دیکھا کہ اس کے دو سر ہیں جو ایک ہی جسم سے جڑے ہوئے ہیں۔ بچے کے تین ہاتھ ہیں، دو ہاتھ پوری طرح معمول کے مطابق جبکہ ایک ہاتھ سر کے پاس سے نکلا ہوا ہے۔
بچہ کے والد کا کہنا ہے کہ آگے کیا ہوگا اس کا تو پتہ نہیں، لیکن اوپر والے سے دعا کر رہے ہیں کہ بچہ زندہ بچ جائے۔
رتلام ضلع اسپتال کے انچارج ڈاکٹر ناوید قریشی کا کہنا ہے کہ یہ نوزائیدہ دوسرے بچوں سے الگ ہے۔ اس کے دو سر اور تین ہاتھ ہیں۔
اس انوکھے بچے کو بہتر دیکھ بھال کے لیے اندور منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیکل سائنس میں کروڑوں میں بچوں میں سے کسی ایک میں ایسا معاملہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کیس پر ہم خاص طور پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم سبھی یہی چاہتے ہیں کہ بچہ محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News