Advertisement
Advertisement
Advertisement

رکن ممالک کے اعتراضات پر فیفا نے روس کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

Now Reading:

رکن ممالک کے اعتراضات پر فیفا نے روس کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے رکن ممالک کے اعتراضات پر روس کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔

فیفا اور یورپئین فٹ بال ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلان میں کہا ہے کہ روس اب عالمی سطح پر فٹ بال کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل فیفا نے روس کی فٹ بال ٹیم کو اپنے ملک کا نام اور جھنڈا استعمال کئے بغیر فٹ بال ایونٹس میں شرکت کی اجازت دی تھی۔

فیفا کے اس فیصلے پر متعدد ممالک کی فٹ بال فیڈریشن نے اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ روس کی فٹ بال ٹیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

فیفا نے چند گھنٹوں بعد رکن ممالک کے اعتراضات پر اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے اور اب روس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

جبکہ یورپ کی فٹ بال فیڈریشن یوئیفا نے بھی روس کی ٹیم پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یوئیفا نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ کئے گئے اسپانسر شپ معاہدے کو بھی منسوخ کر دیا ہے.

یوئیفا کے ساتھ روس کی ایک توانائی کمپنی گیزپروم کے ساتھ تقریباً 40 ملین یورو فی سیزن کا معاہدہ تھا جو 2012 سے جاری تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر