
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل ظہرانے پر مدعو کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے ظہرانہ کل ایک بجے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے جبکہ ظہرانے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہونگے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ظہرانے میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News