مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان سے جان چھڑانی ہے تو جدوجہد کرنی پڑے گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شیر شاہ روڈ اور چاکیواڑہ روڈ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ، متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اور انجینئرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ شیر شاہ روڈ کی تعمیر جون سے پہلے مکمل کر لیں گے، شیر شاہ سے لی مارکیٹ تک سڑک کا نیٹ ورک درست کیا جا رہا ہے، سڑک کی تعمیر سے پہلے ڈرین سسٹم، سیوریج کا کام مکمل کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری کی تین بڑی سڑکوں کی تعمیر جاری ہے، پندرہ روز کے اندر جہانگیر روڈ کی کارپیٹنگ کا کام شروع کر دیا جائے گا، لیاری ایکسپریس وے میں اربن فارسٹ کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پانچ ایکڑ رقبے میں مشتمل پارک تعمیر کررہے ہیں، سیاست اور حکومت ساتھ ساتھ چلتی ہے، لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے یہاں سے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا، لیاری میں تعمیراتی کام پیپلز پارٹی کروا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ککری گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام جاری ہے، عمران خان سے جان چھڑانی ہے تو جدوجہد کرنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
