Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان کا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ لینے کا اعلان

Now Reading:

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان کا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ لینے کا اعلان
نور عالم خان

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان نے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

 ایم این اے نور عالم خان نے بول نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پارٹی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں۔

نور عالم خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں چائیے، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا اب سود مند نہیں۔

 نور عالم خان نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں سیٹ بھی گنوانا پڑی تو بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لوں گا تاحال فیصلہ نہیں کیا کے کونسی پارٹی جوائن کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ نور عالم خان 2008 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےتاہم بعد میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختار کرلی تھی۔

 2018 کےعام انتخابات میں پی ٹی آئی  کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر شیدید تنقید کی۔

منی بجٹ کی منظوری کے دوران نورعالم خان نے قومی اسمبلی کے فلور پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی حکوتمی اقدامات پر تنقیدی ریمکارکس دینے کی وجہ سے انہوں اس کمیٹی کی رکنیت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر