
نیوزی لینڈ میں جاری ویمن ورلڈکپ کے 17 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 140 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمائن کیمپبیلی ناقابل شکست 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،ہیلی میتھیوز 18،دینڈرا ڈوٹن اور افے فلیچر نے 17،17 رنز بنائے جبکہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر صرف 4 رنز بناسکیں۔
بنگلادیش کی جانب سے سلمیٰ خاتون اور ناہیدا اختر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جہانارا عالم ،رمانہ احمد اور ریتو موتی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ویمن ٹیم آخری اوور میں 136 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
بنگلادیش کی جانب سے کپتان نگر سلطانہ 25 رنزبنائے،ناہیدا اختر نے ناقابل شکست 25 رنز کی اننگ کھیلی،فرگانا حق اور سلمیٰ خاتون نے 23،23 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شکار کیے جبکہ افے فلیچر اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News