
احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہتا ہوں آخری گیندتک کھیلیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، تمام جمہوری جماعتیں مل کر ملک کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نفرت کے بیج بوئے، پارلیمنٹ کو باوقار بنائیں گے، عدلیہ کا احترام کرینگے، عمران خان سےکہتا ہوں آخری گیند تک کھیلیں، بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اطلاع ملی ہے وزیراعظم آج شام خطاب کریں گے، پی ٹی آئی کی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنا ہے، اپوزیشن کا اتحاد ملکی مفاد میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News