
پاکستان میں گزشتہ سال ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی دنانیر کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اب تک اس کے چرچے ہو رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں۔
دنانیر مبین (پاوری گرل) کے سوشل میڈیا پر فالوورز بھی بڑھ گئے جب کہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس اور کاسمیٹک کا کاروبار بھی شروع کیا ہے۔
دنیا بھر میں راتوں رات بطور پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی پاوری کے بعد مزید ویڈیوزاور تصاویر بھی سامنے آئی جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔
حال ہی میں دنانیر نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ شرکت کی اوراپنے بچپن اور ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دنانیر ننھیال میں بہت لاڈلی ہیں
دنانیر کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بچے کیسے پل کے بڑے ہوگئے انھیں زیادہ پتہ اس لئے نہیں چلا کیوں کہ بچوں کی خالاؤں اور ماموں نے ان کا بہت خیال رکھا۔
دنانیر کی بہن جن کا پیار کا نام ڈونا ہے وہ سعودیہ میں پیدا ہوئیں جبکہ دنانیر پشاور کی پیدائش ہیں اس لحاظ سے وہ اپنے ننھیال میں پہلی بچی تھیں اور اسی لئے انھیں بہت زیادہ لاڈ پیار ملا۔
بچپن میں کھانا پکانے کا بہت شوق تھا
دنانیر نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی تب سے مجھے چائے بنانے اور کھانا پکانے کا شوق تھا۔
جب آنی (خالہ) باورچی خانے جاتی تھیں تو مجھے گود میں لےکر جاتی تھیں اور مجھے بتاتی تھیں کہ ایسے چائے بنائی جاتی ہے۔
نانو بھی کچن میں لے جاتی تھیں اور کھانے کے مصالحے بتاتی تھیں اس لئے مجھے آلو کی بھجیا بنانی بھی آگئی تھی۔
دنانیر نے کہا کہ میں دیگچی میں پانی ابال کر اس میں پیاز اور نمک اور جو جو سمجھ آتا تھا ڈال دیتی تھی اور گھر میں وہ سب کو کھانا پڑتا تھا۔
تیل کے ڈبے پر گر گئی تھیں
بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے دنانیر( پاوری گرل) نے بتایا کہ وہ کافی شرارتی تھیں اور گھر میں ایک پارٹی کے موقع پر انھوں نے را سلک کا فراک پہنا تھا۔
انہوں نے بتایاکہ اس فراک کو پہن کر وہ کچن کے سلیب پر چڑھ گئیں اور جب چھلانگ مار کر اتریں تو سامنے پڑا 5 کلو کے تیل کے ڈبے سے ٹکرا گئیں اور گر کر سارے تیل میں لت پت ہوگئیں۔
دنانیر کا کہنا ہے کہ سزا کے طور پر ان کی والدہ نے انھیں نہانے یا کپڑے تبدیل نہیں کرنے دیے اور اسی حالت میں دنانیر نے پارٹی اٹینڈ کی۔
پاوری گرل کا اصل نام دنانیرہے جو کہ پشتون نام ہے، انہیں ’جینا‘ بھی پکارا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News