Advertisement
Advertisement
Advertisement

سورج کی سطح سے غیرمعمولی طویل شعلہ نمودار

Now Reading:

سورج کی سطح سے غیرمعمولی طویل شعلہ نمودار

ہمارے دہکتے ہوئے سورج کی سطح سے آتشیں امواج دہکتے ہوئے لپٹوں کی صورت خارج ہوتی رہتی ہیں۔ اسی طرح مادے کی چوتھی اور گرم ترین قسم پلازما کی لہریں بھی نکلتی رہتی ہے۔ ماہرین نے ایک غیرمعمولی سرگرمی میں پلازما کو لمبے فاصلے تک خارج ہوتے دیکھا ہے جس کی لمبائی 35 لاکھ کلومیٹر دور تک محسوس کی گئی ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے ماہِ فروری کے آخر میں نہ صرف سورج پر یہ غیرمعمولی سرگرمی نوٹ کی ہے بلکہ اس کی تصویر بھی لی ہے۔ یہ تصویر سولر آربٹر نامی خلائی جہاز نے لی ہے جس میں پلازمہ کی بوچھاڑ کو لاکھوں کلومیٹر پر محیط دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 15 فروری کو رونما ہونے والے اس واقعے میں پلازمہ موج کا رخ زمین کی جانب نہیں تھا ورنہ یہاں جی پی ایس نظام، سیٹلائٹ اور دیگر نشریات میں خلل پڑسکتا تھا اور ایسا ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا کوئی منبع سورج کی سطح پر نہیں ملا ہے اور غالبا یہ سورج کے دہکتے ہوئے گولے کی دوسری سمت سے خارج ہوا تھا۔

Advertisement

ماہرین نے شکر ادا کیا ہے کہ اس کا رخ زمین کی جانب نہ تھا اور نہ ہی اس کی کوئی زمین اثرات محسوس کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ زمین سے سورج کا فاصلہ نو کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر ہے اور اسی وجہ سے وہاں پلازمہ کے طوفان کے اثرات کرہ ارض تک آپہنچتے ہیں اور کئی طرح سے نقصان پہنچاتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین تک پہنچنے پر پلازمہ ارضی مقناطیسی میدان کو بھی شدید متاثر

کرتےہیں اور ہماری بہت سے روزمرہ ایجادات کا انحصار پر اسی پر ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر