بم سے بچنے کے لیے زیرِ زمین پناہ گاہ میں اپنا خوف دور کرنے کے لئے یوکرینی بچی نے ڈزنی کی فلم فروزن کا گانا گاکر دنیا کے دل جیت لیے ہیں۔
فروزن فلم کا مشہور گانا، لیٹ اٹ گو، کیف کی ایک پناہ گاہ میں ایک بچی نے پورے حوصلے کے ساتھ گایا جس پر دنیا کے بڑے فنکاروں اور مشہور شخصیات نے بھی اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو تیزی سے انسٹاگرام، ریڈ اٹ، اور یوٹیوب وغیرہ پر وائرل ہوئی ہے۔
ایمیلیا نامی بچی نے پہلی مرتبہ یہ ویڈیو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب فیس بک پر پوسٹ کی تھی۔ آناً فاناً لاکھوں لوگوں نے یہ ویڈیو فیس بک پر دیکھی اور اس کے اس کے بعد دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پھیلنے لگی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوف اور ناامیدی کے اس موقع پر ایمیلیا نے جو گیت گایا اس نے بم شیلٹر میں موجود تمام افراد کے دل موم کردیئے یہاں تک کہ مرد بھی اپنے آنسو نہ روک سکے۔ اس دوران کئی افراد نے اپنے فون کیمرے سرگرم کرکے ننھی بچے کے ان جذبات کو ویڈیو میں شامل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
