Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی کرپشن پنجاب کے چھاپے؛ بلڈنگ انسپکٹر سمیت 4 افراد گرفتار

Now Reading:

اینٹی کرپشن پنجاب کے چھاپے؛ بلڈنگ انسپکٹر سمیت 4 افراد گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف اضلاع میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ انسپکٹر اور پٹواری سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاولپور کے بلڈنگ انسپکٹر کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق ملزم محمد شبیر منور نے شہری سے گھر کا نقشہ منظور کروانے کیلئے 30 ہزار روپے رشوت وصول کی، مظفر گڑھ سے پٹواری کو ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پٹواری مقصود احمد نے درخواست گزار کی جائیداد سے متعلق عدالتی سٹے آرڈر کا اندراج کرنے کیلئے رشوت وصول کی، مقصود احمد کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن مظفر گڑھ میں مقدمہ 07 /2022 درج کر کے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کی 40 کنال زمین پر قبضہ کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب نے پٹواری اعجاز حسین اور ملزم شمشیر احمد کو لیہ سے گرفتار کر لیا، شمشیر احمد نے پٹواری اعجاز حسین کی ملی بھگت سے موضع نواں کوٹ میں واقع 40 کنال زمین کے جعلی کاغذات تیار کروائے۔

Advertisement

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق شہری کی درخواست پر ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن لیہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر