Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہمارا ملک ہے جسے ملکر سنوارنا ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

پاکستان ہمارا ملک ہے جسے ملکر سنوارنا ہے، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جسے ملکر سنوارنا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے، اللہ تعالیٰ نے آزاد ملک دیا جہاں ہم اپنی مرضی سے زندگی گزار رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ پاکستان بیش بہا قربانیوں کے بعد نصیب ہوا ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے جسے ملکر سنوارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے قیمتی سرمایہ، انکی تعلیم وتر بیت والدین کی ذمہ داری ہے، تعلیم شعور دیتی ہے اور تربیت شخصیت میں نکھار لاتی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ معاشرے کو کارآمد شہری دینے کے لئے بچوں کی اچھی تربیت کریں، دینی تعلیم بچوں کی پرورش میں ٹھہراؤ لاتی ہے، بچوں کی دینی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔

Advertisement

اسلم اقبال نے مزید کہا کہ بچوں پر سختی کی بجائے انہیں دوستانہ ماحول دیں اور بچی کو تعلیم دینا ایک خاندان کو تعلیم دینا ہے، والدین بچیوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔

واضح رہے کہ الائیڈ اسکول مسعود کیمپس اقبال ٹاؤن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال مہمان خصوصی تھے۔

صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے اور بچوں نے ملی نغمے پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں اساتذہ، والدین، اسکول انتظامیہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر