عدالت نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفرکا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر دلائل مکمل کر لیے گئے۔
سیشن عدالت لاہور میں میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ 28 مارچ کو سنایا جائے گا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر علی ظفر کو میشا شفیع کے دعوے پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔
گذشتہ دنوں سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
علی ظفر نے عدالت میں میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اورعدالتی وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
