Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان خان منشیات کیس، ایجنسی کو تحقیقات کے لئے مزید وقت درکار

Now Reading:

آریان خان منشیات کیس، ایجنسی کو تحقیقات کے لئے مزید وقت درکار

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں بھارتی اینٹی ڈرگ ایجنسی نے عدالت سے تحقیقات کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں بھارتی اینٹی ڈرگ ایجنسی، نارکوٹکس کنٹرول بیورو 6 ماہ کی ڈیڈ لائن کے دوران بھی کچھ نہ کرسکی۔

ایجنسی کو 2 اپریل کو چاج شیٹ تیار کر کے آریان خان کے خلاف پیش کرنی تھی تاہم آج اس کیس کے سماعت کے دوران ایجنسی نے کیس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی ڈرگ ایجنسی، عدالت میں ہونے والی آج سماعت کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کے بیٹے آریان خان کا کیس ہائی پروفائل کیس ہے، اس میں ابھی تفتیش جاری ہےجس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ایجنسی کی جانب سے عدالت سےدرخواست کی گئی ہے کہ چارج شیٹ جمع کرانے کے دورانیے میں مزید 90دن کی توسیع کی جائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ آریان خان کے خلاف ثبوت کی فراہمی کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے 6 ماہ کا عرصہ مانگا گیا تھا، ایجنسی کی جانب سے کروز شپ کیس میں آریان خان کے خلاف چھ ماہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ایجنسی تاحال آریان کے خلاف ٹھوس ثبوت اکھٹے نہیں کر سکی۔

واضح رہے کہ آریان خان کو این سی بی کی جانب سے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر چھاپے کے دوران گرفتار جبکہ 19 دیگر ملزمان کو اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اس کیس کے سلسلے میں 22 دن جیل میں گزارے تھے جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا کر دیئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر