
چیئرمین سینیٹ سے شبلی فراز اور فیصل جاوید نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وفاقی وزیر شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی جس میں حکومتی اتحاد اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں بی اے پی کے رہنما منظور کاکڑ نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلسے سے تاریخی خطاب کریں گے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی۔
فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News