
شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اب بھی بہت کارڈز ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 30 سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہے گا، ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا، 27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں، ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، دعا ہے کہ انہیں وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چوہدری پرویز خٹک اور حماد اظہر کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کو اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط سے آگاہ کیا گیا جب کہ 27 مارچ کے جلسہ کی تیاریوں پر مشاورت بھی کی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق اہم قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News