Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد واپس لینی پڑے گی ورنہ انہیں منہ کی کھانے پڑے گی ، فیصل جاوید

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد واپس لینی پڑے گی ورنہ انہیں منہ کی کھانے پڑے گی ، فیصل جاوید

سینٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینی پڑے گی ورنہ انہیں منہ کی کھانے پڑے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اور ان کے ساتھیوں کے چہرے اترے ہوئے ہی، جلد ہی ان کی عدم اعتماد کی تحریک بھی اتر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ناکامی ان کے چہروں سے آشکار ہے، ان کو معلوم نہیں انکا مقابلہ روایتی وزیراعظم سے نہیں عمران خان سے ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کے خیالی پلاؤ میں ویسے بھی ن لیگ کے لیے کچھ نہیں رکھا ، تحریک عدم اعتماد واپس لینی پڑے گی ورنہ انہیں منہ کی کھانے پڑے گی ،انشاء اللہ۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ اب فیس سیونگ کے چکر میں ہیں مگر عمران خان انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اجلاس کی ریکوزیشن بھی کی جا چکی ہے، اس صورتحال میں اخلاقی طور پر عمران خان کو کوئی خطاب نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آج کا خطاب غنڈی گردی لگ رہا تھا، انکی گفتگو سے عوام کو عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشخبری مل گئی ہے، عمران خان اور ٹولہ جلد جا رہا ہے اور انکے خطاب سے ظاہر ہو رہا ہے کہ انکی سیاسی موت ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ساڈھے تین سال میں تو آپ نے بیٹیوں بہنوں کو جیل میں ڈالا، جیل جانے کی دھمکی کس کو دے رہے ہیں؟ بیرونی سازش کیوں ہوگی؟ آپ نے خود مختاری آئی ایم ایف کی حوالے کردی۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں مغرب والوں کو سبھ سے زیادہ جانتا ہوں ان سے کیا خطرہ ہوگا، پیٹرول مہنگا ہو جائے، ن لیگ کے دور سے قیمت ڈبل ہوجائے، یہ بیرون ملک کی سازش ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں بیرونی قوتیں سازش کر رہی ہیں، عمران صاحب بیرونی سازش کیوں کی جائے گی؟ آپ نے سی پیک بند کردیا خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی، کوئی ملک نہیں چھوڑا جس سے بھیک نہ مانگی ہو۔

انہوں نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین میں جنگ لگی ہے کیا امریکا بزدار کو کیسے ہٹانے کی سازش کرے گا؟ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا بھانڈا اسٹیٹ بینک نے پھوڑا، ملین ڈالر اور بلین روپے خفیہ اکاونٹس سے پاکستان آئے؟

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے سے 349 کپمینوں نے پیسے بھجوائے، یہ دوسروں پر چوری کا الزام لگاتے ہیں خود بین الاقوامی ڈکیت ہیں، انکے اپنے ثبوتوں کے ٹرک عدالتوں میں نہیں پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے تھے شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کے پیسے کھائے وہ اسٹوری پلانٹ کرائی، عمران خان بتائیں طاہر اقبال، نعمان افضل، محمد ارشد اور رفیق کون ہیں؟ بتائیں ان چار لوگوں کو ذاتی اکاونٹس میں فارن فنڈنگ کہاں سے آتی رہی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر