Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے

Now Reading:

عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے
عثمان خواجہ

عثمان خواجہ

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلا، جسے انہوں نے خوشگوار تجربہ قرار دیا۔

اس دوران تماشائیوں کی جانب سے بھی عثمان خواجہ کو بھرپور سپورٹ کیا گیا اور ان کی بیٹنگ کے دوران پاکستانی شائقین ان کا پوسٹر بھی ساتھ لائے جس پر لکھا تھا ’’عثمان خواجہ اپنا ہی گھر سمجھو‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’عثمان خواجہ اپنا ہی گھر سمجھو‘ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستانی مداح کا خصوصی پیغام 

عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم وہ صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور نعمان علی نے جب ان کی وکٹ حاصل کی تو پاکستانی شائقین کی جانب سے جشن منایا گیا جو آسٹریلین بلے باز کو بالکل بھی پسند نہ آیا۔

Advertisement

ایک ویڈیو میں عثمان خواجہ نے اردو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پنڈی کا شکریہ، یہاں کھیلنے میں بہت مزا آرہا ہے، شائقین بہت اچھے ہیں، پوری آسٹریلین ٹیم کو یہاں کھیلنا اچھا لگا۔

ویڈیو میں عثمان خواجہ نے ایک شکایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ جب وہ آوٹ ہوئے، تو شائقین نے بہت شور کیا اور وہ خوش ہوئے، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے پُرجوش

انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ اگلی بار اتنا خوش نہیں ہونا پلیز ، ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آپس میں وقت گزارتے، مزاق کرتے اور ایک ساتھ پریکٹس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر