Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے کشمیریوں کے وقار کو بلند کیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

عمران خان نے کشمیریوں کے وقار کو بلند کیا ، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیریوں کا وقار بلند کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے وزیر مملکت علی محمد خان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پارٹی اور سیاسی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ میرٹ کی بحالی اور قانون کی بالادستی ہمارا مشن ہے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

   سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کے وقار کو بلند کیا ، آج کشمیری وزیراعظم پاکستان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں۔

Advertisement

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنا کر خطے کو ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے،  عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا واویلا بتا رہا ہے کہ 2023 میں ایک بار پھر خان آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات لیکن عمران خان ملک و قوم کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹس کو توڑ دیا،آپ کی قیادت میں آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

 علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں ، اپوزیشن بوکھلا چکی ہے اور اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر