 
                                                                              بالی وُڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی نئی آنے والی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی نئی آنے والی فلم کا کے جی ایف چیپٹر ٹو کے ٹریلر نے دھوم مچا دی، سنجے دت فلم میں’ ادھیرہ‘ کے نام سے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں چیپٹر ون میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مشہور راک اسٹار یش سمیت معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن میں فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
کے جی ایف چیپٹر 2 کا پوسٹر جاری ہونے کے بعد سے ہی مداحوں کو ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بےصبری سے انتظار تھا جس کے ٹریلر نے مداحوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
کے جی ایف 2 کے مصنف اور ہدایتکار پراشانت نیل ہیں جبکہ ہوم بیل فلم کے بینر تلے اسے وجے کراگندر کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کے جی ایف چیپٹر ٹو 14 اپریل 2022 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 