
بالی وُڈ کے کنگ خان کی ایک مداح نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہنا شاہ رخ خان کا لاکٹ حاصل کر لیا جس پر ان کے دیگر مداح حیران ہیں۔
فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رُخ خان نے ا یک سلور لاکٹ پہنا ہوا تھا جس پر ’COOL‘ لکھا ہوا تھا۔
تاہم کنگ خان کی ایک مداح نے وہ کام کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان کی ایک مداح نے اداکار کا وہ لاکٹ پروڈکشن ہاؤس سے مانگ لیا جو انہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پہنا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رُخ خان کی خاتون مداح نے اس لاکٹ کو حاصل کرنے کے لیے فلم کے پروڈکشن ہاؤس سے ٹوئٹر پر رابطہ کیا اور پوچھا کہ وہ ایسا لاکٹ کہاں سے حاصل کر سکتی ہیں؟
جس پر خاتون کو پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے وہ رسپانس ملا جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
بھارتی ویب سائٹس کے مطابق فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے دھرما پروڈکشن نے نا صرف اس مداح خاتون کو جواب دیا بلکہ اُن کا پتہ بھی مانگ لیا تاکہ اُنہیں یہ لاکٹ بھیجا جا سکے۔
خاتون نے لاکٹ موصول ہونے پر دھرما پروڈکشن کے ساتھ کی گئی بات چیت اور لاکٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔
AdvertisementHow it started and how it’s going…this made my smile SO HARD!!!! Thank you @DharmaMovies for making a girl’s silly dream come true 🥰🥰🥰 pic.twitter.com/uoSkvl3xyK
— harnidh.eth (@chiaseedpuddin) March 23, 2022
ہارنیتھ نامی شاہ رُخ کی مداح نے اپنے ٹوئٹ پر یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کیسے شروع ہوا اور کیسا چل رہا ہے آپ سب کے سامنے ہے، درما پروڈکشن نے میری خوشی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔‘
انہوں نے لکھا ’ایک لڑکی کے احمقانہ خواب کو پورا کرنے کے لیے شکریہ دھرما پروڈکشن ہاؤس۔‘
یاد رہے کہ کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کاجول اور رانی مکھرجی کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ بالی ووڈ کی وہ سپر ہٹ فلم ہے جو 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی اور اس فلم نے نوجوانوں میں ایک دوستی اور محبت کا جذبہ پیدا کر دیا تھا، جس کے بعد کنگ خان کے مداحوں نے ان سے جڑی ہر چیز کو چاہنا شروع کر دیا تھا چاہے وہ فرینڈ شپ بینڈ ہو یا کول لکھا ہوا لاکٹ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News