 
                                                                              دبئی کی پولیس نے مملکت میں کرپٹو کرنسی کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ منی لانڈرنگ اور جرائم میں اس کے استعمال کو روکا جا سکے۔
دبئی پولیس کا سائبر کرائم یونٹ کرپٹو کرنسی کی نگرانی کرے گا۔
دبئی پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر صالح الحمرانی نے کہا کہ ٹیکنالوجی دنیا کو بدل رہی ہے اور پولیس اس تبدیلی کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر صالح الحمرانی نے کہا کہ ہم جرائم پر قابو پانے کے لئے مسلسل جدید ترین ٹیکنالوجیز کو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹو کرنسی بعض اوقات منی لانڈرنگ اور جرائم کے لئے استعمال ہوتی ہے اس لئے دبئی پولیس نے وزارت خارجہ کے تعاون سے کرپٹو کرنسی کی نگرانی کا کام شروع کر دیا ہے۔
ڈاکٹر صالح الحمرانی نے کہا کہ ای کرائم اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لئے خصوصی یونٹس موجود ہیں اور یہ دونوں محکمے کرپٹو کرنسی کے کسی بھی غیر قانونی استعمال کے خلاف مل کر کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتداء میں دبئی حکومت نے ورچوئل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے کے پہلے قانون کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے ڈیجیٹل اثاثوں اور کرنسیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 