
بحث کرنے پر ڈاکٹر نے مریض کی درگت بنا دی، سرِعام تشدد کی ویڈیو وائرل۔
سوشل میڈیا پر آئے دن لوگوں کی لڑائی اور بحث وغیرہ کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہے تاہم آج ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ڈاکٹر مریض پر لاتوں اور مکوں کی بارش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے مریض پر تشدد کا واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع کلاہانڈی میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مریض معدے کی شکایت لیے اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے پر مریض نے شور مچانا شروع کر دیا تاہم مریض کو شور مچانا مہنگا پڑ گیا۔
Advertisement#Inhuman…
Doctor loosing his patience.Dr. Sailesh Kumar Dora thrashed patient inside hospital in Odisha's Kalahandi.
A doctor allegedly thrashed a patient at the Dharmagarh sub-divisional hospital last evening. @ICMRDELHI@HealthOdisha @nabadasjsg @MoSarkar5T pic.twitter.com/2EZjMkdrxf— Manas Behera @ANI (@manasbehera07) March 14, 2022
جیسے ہی وہاں ڈاکٹر سلیش کمار اسپتال پہنچے تو مریض اور ان کے درمیان بحث ہوئی اور بحث بڑھنے پر ڈاکٹر نے مریض کی دھلائی کر ڈالی۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ڈاکٹر کو متاثرہ شخص پر لاتے اور گھونسے برسانے کے ساتھ ساتھ لکڑی سے مارتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد مریض نے روڈ بلاک کرکے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا یا نہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں آئے دن ایسی کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں ڈاکٹروں کی جانب سے مریض کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News