Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاز وے پر ناکا لگا کر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش

Now Reading:

کاز وے پر ناکا لگا کر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش
ڈاکو

ڈاکو

گرفتار ملزمان نے ضلع کورنگی اور ضلع ملیر کی حدود میں تفریحی مقامات پر بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملیر کازوے پر ناکا لگا کر ڈکیتی کرنے کے معاملے پر پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس نے کیس میں چار ملزمان کو مفرور قرار دیا۔ مفرور ملزمان میں مراد، جہانزیب، آصف اور ہزار شامل ہیں جبکہ مقدمے میں دو ملزمان محمد خالد اور نوید حسین عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

پولیس کے عدالت میں پیش کردہ چالان کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ملیر کاز وے پر ناکا لگا کر لوٹ مار کی۔ گرفتار ملزمان نوید اور خالد نے بھی دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔

پولیس نے چالان میں عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے لوٹ مار کر کے ندی کی جھاڑیوں کے راستے فرار ہوئے۔

Advertisement

تفتیشی افسر گل محمد کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ کورنگی کازوے پر مسلح ملزمان نے شہریوں کا لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے یہ بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ضلع کورنگی و ضلع ملیر کی حدود میں تفریحی مقامات پر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر