
امریکی چپ ساز اور گرافک یونٹس بنانے والی مشہور کمپنی Nvidia نے سائبرحملے کے بعد کمپنی اور ملازمین کی معلومات افشا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے آج جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے ملازمین کی معلومات اور کمپنی کی کچھ نجی معلومات کو آن لائن جاری کردیا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم مذکورہ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال ہمیں ابھی تک رینسم ویئر او ان حملوں کے روس یوکرین تنازع سے کسی ربط کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
مقامی اخبار دی سانتا کلارا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے مذکورہ کمپنی کو 23 جنوری کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کمپنی کی جانب سے تجزیے کے بعد کہا گیا تھا کہ اس حملے میں ایسی کو ئی معلومات نہیں چرائی گئی جس سے کمپنی کے کاروبار پر کوئی اثر پڑے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن لیک ہونے والی معلومات کی ذمے داری مبینہ طور پر ایک رینسم ویئر گروپ’Lapsus$ ‘ نے قبول کرتے ہوئے کمپنی کے ڈرائیور، فرم ویئر، گرافک چپس اور دیگر معلومات کو بھی لیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
یاد رہے کہ Nvidia کا شمار دنیا بھر بشمول امریکا کی قابل بھروسہ چپ ساز کمپنیوں میں کیا جاتا ہے۔
Nvidiaکی وجہ شہرت اس کے گرافک پروسیسنگ یونٹس (جی پی یو) ہیں جن کی بدولت کمپیوٹر گرافکس اور ویڈیو گیمنگ کی کارکردگی بہترین ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News