Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کی پرویز الٰہی کے مقابلے پر حمزہ شہباز کو لانے کی تجویز

Now Reading:

مسلم لیگ ن کی پرویز الٰہی کے مقابلے پر حمزہ شہباز کو لانے کی تجویز
حمزہ شہباز یا پرویز الہیٰ

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر پرویز الٰہی کے مقابلے پر حمزہ شہباز کو لانے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے بطور امیدوار پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ثابت ہونگے کیونکہ وہ پنجاب کی باگ دوڑ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعلیٰ کا امیدوار منتخب کرنے کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپ دی جائیگی۔

Advertisement

اس حوالے سے علیم خان گروپ آج مشاورت کرے گا اور فیصلہ کریگا کہ ان کی حمایت کرنی ہے یا نہیں ۔

دوسری جانب ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی ٹیم کا ترین گروپ کے ساتھ رابطہ ہوا جس میں حکومتی فیصلوں کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر